ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی میں پی ایم بننے کی تمام خصوصیات موجود، ان کی قیادت اور قابلیت پر کوئی سوال نہیں: تیجسوی یادو

راہل گاندھی میں پی ایم بننے کی تمام خصوصیات موجود، ان کی قیادت اور قابلیت پر کوئی سوال نہیں: تیجسوی یادو

Sun, 27 Jan 2019 23:36:38    S.O. News Service

نئی دہلی،27 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راہل گاندھی کی قیادت پر کوئی بھی سوال نہ اٹھانے کی بات کہتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہاکہ ان کے (راہل گاندھی) خلاف منفی مہم کے بعد بھی انہوں نے لوگوں کا دل جیت لیا۔یادو نے کہا کہ راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی جیت کے بعد اعتماد بڑھا ہے اور ان 69 فیصد ووٹروں میں توانائی آئی ہے، جنہوں نے سال 2014 میں پی ایم مودی کو ووٹ نہیں دیا تھا۔جب شاندار یادو سے پوچھا گیا کہ کیا راہل گاندھی میں وزیر اعظم بننے کے ساری خصوصیات موجودہیں؟ تو انہوں نے کہاکہ ہاں ان میں تمام خصوصیات موجودہیں، وہ ہندوستان کی سب سے پرانی پارٹی کے قومی صدر اور گزشتہ 15 سالوں سے پارلیمنٹ میں ہیں۔یہ نہ بھولنا کہ ان کی پارٹی کے اس ملک میں پانچ وزیر اعلی ہیں اور وہ ان کی قیادت کرتے ہیں۔تو راہل گادھي کی قیادت اور ان کی قابلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھنا چاہئے۔بتا دیں تیجسوی یادو سے پہلے ڈی ایم صدر اسٹالن نے گزشتہ ماہ پیشکش کی تھی کہ راہل گاندھی کو مہاگٹھ بندھن کا وزیر اعظم امیدوار ہونا چاہئے۔بتا دیں لوک سبھا انتخابات کے لئے بہار میں سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔لیکن کانگریس کو امید ہے کہ تین فروری کو پارٹی صدر راہل گاندھی کی ریلی کے بعد سیٹوں پر جلد فیصلہ ہو جائے گا۔پارٹی نے گاندھی میدان میں کانگریس صدر کی’ جن آکانکچا ریلی‘ کے لئے آر جے ڈی کے تیجسو یادو اور مہاگٹھ بندھن کے دوسرے اہم رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جاری بات چیت سے آگاہ ایک کانگریس لیڈر نے کہاکہ اب تک کی بات چیت میں سیٹوں کو لے کر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔امید ہے کہ کانگریس صدر کی ریلی کے بعد سیٹ تقسیم سے منسلک مسائل کو حل کر لیا جائے گا اور جلد فیصلہ ہو جائے گا۔ادھر کانگریس کے بہار انچارج شکتی سنگھ گوہل نے کہاکہ راہل جی کی ریلی کے بعد ہم بیٹھیں گے اور سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں مناسب وقت پر اعلان کر دیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کو لے کر کوئی پریشانی نہیں ہے۔


Share: